’دی بِگ سِک‘ پاکستانی اداکار کی فلم امریکی سینما گھروں میں

’دی بِگ سِک‘ نامی میں پاکستانی امریکی اداکار کمیل نانجیانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کمیل کا تعلق کراچی سے ہے اور اُن کی یہ فلم ہالی ووڈ سمیت دوسرے امریکی شہروں میں رواں ماہ ریلیز کی جا رہی ہے۔

big-sick-movie.jpg

فلم ’دی بگ سِک‘ کا اسکرین پلے بھی کمیل نے اپنی امریکی بیوی ایمیلی گورڈن کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ يہ فلم  امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کا اسکرین پلے حقیقی زندگی میں پیش آنے والے ایک اہم واقعے پر مبنی ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار کمیل نانجیانی نے ادا کیا ہے اور اُن کے مقابل ہیروئن امریکی اداکارہ زو کازان ہیں۔

big-sick.png

یہ فلم رواں برس امریکی ریاست یُوتاہ میں منعقد ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹول میں اُس دن دکھائی گئی تھی، جس روز ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر حلف اٹھایا تھا۔ ایسی اطلاعلات ہیں کہ فلم ’دی بِگ سک‘ کی نمائش کے حقوق ایمیزون نے بارہ ملین ڈالر میں حاصل کر لیے ہیں۔ یہ سن ڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جانے والی کسی بھی فلم کی سب سے بڑی ڈیل بتائی گئی ہے۔

the-big-sick.jpg

 

کمیل نانجیانی کے والدین پاکستانی شہر کراچی میں کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول میں حاصل کی تھی اور اٹھارہ برس کی عمر میں امریکی ریاست آئیوا کے مشہور لبرل آرٹس کے ادارے ’گرینل‘ میں داخلہ لے لیا۔

the-big-sick-michael-showalter.jpg

 

بعد میں کمپیوٹر سائنس اور فلسفے کے ساتھ ایک اور ڈگری بھی حاصل کی۔ اپنے شوق کی تکمیل میں وہ شکاگو میں دن میں کام کرتے اور رات کو اپنی اداکاری کے شوق کی تکمیل میں مختلف مقامات پر پرفارمنس بھی کرتے رہے۔ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کا جنون ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے مداحوں کی تعداد چودہ لاکھ ہے اور وہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ہیلتھ کیئر کے پر زور حامی ہیں۔ وہ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو اپنے سیاسی نظریات کے تناظر میں گاہے گاہے معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔

images

اُن کا تعلق سخت عقیدے کے ایک شیعہ خاندان سے ہے۔ پاک اسکاٹش ریڈیو کی میزبان شیرین نانجیانی بھی اُن کی رشتہ دار بتائی جاتی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s