کولمبو. اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ وہ بحرین میں قیام کے دوران سٹریٹ ریس میں حصہ لیا کرتی تھیں۔
”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق سری لنکا کی معروف اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن جیکولن فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہبحرین میں اپنی ایک دوست کے ساتھ ملکر دوڑوں میں حصہ لیتی تھیں اور متعدد ریس جیت بھی چکی ہیں۔وہ ان دنوں بھارتی شہر ممبئی میں گھوڑ سواری کی تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں ۔ اپنے ایک خالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ اور انکی دوست واحد لڑکیاں تھیں جو سٹریٹ ریسوں میں حصہ لیتی تھی اور کئی بار انعامات بھی جیت چکی ہیں ۔ارجن کپور سے تعلقات کے حوالے سے افواہوں پر پوچھے گئے سوال پر جیکولین نے کہا کہ ارجن کپور انکے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔