سلمان خان نے شاہ رخ خان کا قرض ادا کردیا

چند برس قبل بالی ووڈ کے دو بڑے خانز سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے تھے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا تودور ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ لیکن 2013 میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کے دوران دونوں نے اپنے درمیان موجود اختلافات کا خاتمہ کرکے ایک دوسرے کو گلے لگالیا اور تب سے آج تک دونوں اسٹارز کے درمیان مثالی دوستی ایک بار پھر قائم ہے، یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں۔

salman-shah-rukh-280617.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں جادوگر کا مختصرکردارادا کرکے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی اوراب سلمان اپنے دوست کا قرض اتارنے کےلیے ان کی اگلی فلم میں بطور مہمان اداکار ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) اوراب اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار نبھائیں گے تاہم سلمان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں سلمان خان کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری ہی خواہش پر سلمان کو فلم میں شامل کیا گیا اس کے علاوہ سلمان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s