عدنان صدیقی نے سری دیوی کی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا

پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے اداکارہ سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور کی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

پاکستان کے ناموراور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی اور خوبرو اداکارہ سجل علی فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی سری دیوی اوران کی سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے  گرد گھومتی ہے، جس میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی اور عدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

1491122406_sridevi-hindi-movie-mom-sajal-ali-adnan-siddiqui.jpg

اداکار عدنان صدیقی نے  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شوٹنگ کے دوران پیش آنے چند دلچسپ واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزے کرتے تھے۔ انہوں نے سری دیوی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ سری دیوی انہیں بہت پسند ہیں، بہترین اداکارہ کے ساتھ وہ بہت خوبصورت اوراچھی انسان بھی ہیں، ’’میں نےان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اور جب آپ اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ کام کررہے ہوں تو کام کے دوران بہت مشکل پیش آتی ہے لیکن میں نے خود کو سنبھال کر اچھا کام کرنے کی کوشش کی۔‘‘انہوں نےسری دیوی کے شوہر بونی کپور کے کھانے پینے کی عادات  کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بونی کپور کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ وہ نہ صرف خود مزیدار کھانے کھاتے تھے بلکہ ہمیں بھی اپنے ساتھ شامل کرلیتے تھے جبکہ سیٹ پر کھانے کو دیکھ کرہمیشہ ان کے منہ میں پانی آجاتا تھا۔

sridevi-story_647_012317090813.jpg

ان کا کہنا تھا کہ فلم مام سے قبل انہیں مزید دو فلموں کی پیشکش کی گئی تھی جن میں رانی مکھرجی کی فلم ’’مردانی‘‘ اور مہیش بھٹ کی فلم ’’جسم 2‘‘ شامل ہیں لیکن انہوں نے دونوں فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی کیونکہ وہ صرف نام کیلئے نہیں بلکہ حقیقی کام کرنا چاہتے تھے لہٰذا جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی، انہوں نے فوراً ہامی بھرلی۔واضح رہے کہ فلم ’’مام‘‘ سری دیوی کیلئے اس لحاظ سے بھی بہت اہمیترکھتی ہے کہ اس فلم کے ذریعے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ان کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔ فلم میں سری دیوی، سجل علی  اورعدنان صدیقی کے علاوہ ونود کھنہ کے بیٹے اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ ماہ 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s