ممبئی. بالی وڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کی پرورش کے لیے فنی کیرئیر کی سب سے بڑی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کرینہ کپور کے ہاں گزشتہ سال دسمبر میں بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی کرینہ کئی فلمی تقریبات اور فیشن شوز میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ بیٹے کی پرورش کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تیمور کی خاطر جہاں گھر داری کے امور سیکھے اب وہیں اپنے فنی کیریئر کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔
کرینہ نے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے اور بہتر پرورش کے لیے سال میں صرف ایک فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ سے فلمی دنیا میں واپسی کررہی ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائےگی