اکشے کمار نے شلپاشیٹھی کو دھوکہ دے کر ٹوئنکل کھنہ سے شادی کیوں کی؟شرمناک وجہ سامنے آگئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوے کی دہائی کے کھلاڑی اکشے کمار کے کئی معاشقے بھی سامنے آئے جن میں سرفہرست بالی ووڈاداکارہ شلپاشیٹھی بھی تھیں لیکن اکشے نے شلپاکی بجائے اُس کی قریبی سہیلی ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی اور اب بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ اس شادی کی شرمناک وجہ سامنے لے آیاہے ۔
اخبار کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے جس کا اندازہ دوبچوں اور ازدواجی زندگی پرسکون ہونے سے ہوتاہے ۔نوے کی دہائی میں اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کی قربتیں دیکھی گئیں اور دھڑکن ، جانور، انصاف اور نئے کھلاڑی جیسی فلموں میں دونوں کی کیمسٹری بھی خوب جمی لیکن اکشے کمار کی طرف سے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مل کر دھوکہ دیئے جانے کی خبروں نے شلپا شیٹھی کومایوس کیالیکن وہ اس کے باوجوداکشے کمار کو قبول کرنے کو تیار تھیں لیکن اکشے کمار ’لوٹرائی اینگل‘ میں پھنسے ہوئے تھے ، دونوں خواتین میں سے کسی ایک کا چناﺅ کرناتھا۔
اخبار کے مطابق اکشے کمار کیلئے یہ ٹوئنکل کھنہ کے اس بیان کے بعد شادی کافیصلہ کرنامشکل نہیں ر ہاجس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ ایک بچے کی ماں بننے والی تھی اور یہی وہ لمحات تھے جب اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہوگیا۔ پھر ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار نے شادی کرلی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s