لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ جب میں شارخ خان سے ملی تو باہر کھڑے تھے میں نے سوچا کہ انہیں ’ہیلو ‘کہوں گی اور یہی بہترہے او رجب میں ان کے پاس گئی اورانہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر ہ خان کا کہناتھا کہ شارخ خان سے میری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں کہانی سننے کیلئے گئی لیکن انہو ںنے میرا آڈیشن بھی دیکھا تھا تو انہیں پسند آیا تھا ،میں رٹا لگارہی تھی کہ پہلی ملاقات میں شارخ خان کو کس طرح مخاطب کی جائے سلام کیا جائے یا پھر ہیلو کہا جائے ،میں نے فیصلہ کیا میں انہیں ہیلو کہوں گی اور جب میں نے انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے اسلام علیکم کہا ،میں نے سوچا کہ میں پہلے سلام کیوں نہیں کیا ،اس کے بعد میں ہر صبح شارخ خان کو سلام ہی کرتی تھی ۔
Advertisements