دانش تیمور اوران کی اہلیہ کا ایک ساتھ فلم کرنے کافیصلہ

معیاری سکرپٹ اور جاندار کردار میری ترجیحا ت میں شامل ہیں،غیر معیاری پراجیکٹس میں کا م کرنے پر ہم دونوں کمپرومائز نہیں کرسکتے.عائزہ خان

danish1.jpg

اداکار و ماڈل دانش تیمور اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بہت جلد دونوں فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آئینگے ۔ اس حوالے سے عائزہ خان نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی آفرز مل چکی ہیں اور کچھ کام بھی ہورہا ہے ،فی الحال اس کے بارے میں تفصیلات بتانے سے قاصرہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری سکرپٹ اور جاندار کردار میری ترجیحا ت میں شامل ہیں ، اس موقع پر دانش تیمور نے کہا چھوٹی سکرین سے دوری فلموں کی مصروفیات کی بنا پر ہے ،عائزہ خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا ابھی وہ ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں اگر کوئی اچھی فلم ملی اور جاندار کردار ہوا تو وہ بھی فلم میں کام کرسکتی ہیں۔ فنکار کسی ایک فیلڈ میں محدود ہوکر نہیں رہ سکتا۔انکا کہنا تھا غیر معیاری پراجیکٹس میں کا م کرنے پر ہم دونوں میاں بیوی کمپرومائز نہیں کرسکتے ۔ اب وقت بدل چکا ہے ،فلم شائقین اچھے سینما گھروں میں اچھی ، معیاری ، تفریح سے بھر پور فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ غیر معیاری فلموں کا انتخاب کرکے اپنے فینز کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s