کا لاش ویلی سے تعلق رکھنے والے پانچ جواں سال لڑکے اور لڑکیوں نےا سلام قبو ل کر لیا

چترال (آن لائن ) کالاش ویلی رمبور سے تعلق رکھنے والے پانچ جواں سال لڑکے اور لڑکیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔ کالاش کمیونٹی کے اندر اجتماعی اسلام قبول کرنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ مسلمان ہونے والے لڑکوں میں شیرتاج ولد کمانڈر سابق ممبر یونین کونسل رمبور، ظاہراللہ ولد ظاہر شاہ اور لڑکیوں میں ساجدہ، شاہزینہ سمیت تین افراد شامل ہیں ۔اور یہ تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔ جنہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے ، ذرائع کے مطابق تین نو مسلم لڑکے لڑکی نے شادی بھی کر لی ہے ۔

مسلمان ہونے والے لڑکے لڑکیوں کا تعلق رمبور کی کالاش برادری کے سیاسی اور صاحب ثروت خاندانوں سے ہے ۔ جو کہ کالاش برادری میں کافی معروف نام رکھتی ہیں ۔ چترال کی کالاش قبیلے کے جوانسال افراد میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے بہت اضافہ ہوا ہے ۔ اور گذشتہ چند برسوں کے اندر کئی جو انسال مرد وخواتین نے اسلام قبول کیا ہے ۔ بریر ویلی میں کالاش قبیلے کے لوگ جو دیگر دو وادیوں کی نسبت کٹر مذہبی مانے جاتے ہیں ۔ کے بچے بچیوں میں قبول اسلام کا رجحان کہیں زیادہ ہواہے ۔ اور گذشتہ سال کے دوران کئی لڑکیاں مسلمان ہوئیں ۔ اسی طرح وادی بمبوریت میں کئی کالاش بزرگ مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے ۔

نوجوان لڑکیوں میں قبول اسلام کے وجوہات میں کئی امور کا دخل ہے ۔ جس میں پسند کی شادی ، بہتر مستقبل کا خواب ، تحفظ ، مسلمان کمیونٹی کا اثر اور سکولوں میںمسلم و اقلیتی بے بچیوں کی مخلوط تعلیمی نظام شامل ہیں ۔ جن کی وجہ سے یہ مسلم معاشرے سے اثر لے لیتی ہیں ۔ اور اسلام قبول کرتی ہیں ۔ اسی طرح لڑکوں کے قبول اسلام کی وجہ بھی مسلم معاشرے کا اثر اور قریبی تعلق ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s