اداکارہ تبو نے شادی نہ کرنے کی وجہ اجے دیوگن کو قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تبو فلم نگری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اور فنی کیرئیر میں اب تک کئی نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ تبو کا شمار ادھیڑ عمر اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 45 سال عمر ہونے کے باوجود اب تک شادی نہیں کی جب کہ فلمی کیرئیر میں ان کے کئی اداکاروں کے ساتھ معاشقے رہے ہیں۔تبو اور اجے دیوگن فلم نگری میں بہت اچھے دوست مانے جاتے ہیں

231.jpg

اور دونوں 25 سال سے دوست ہیں لیکن اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بھی ایکشن اسٹار اجے دیوگن کو قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور اجے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جب کہ اجے اور میرا کزن سمیر آریا پڑوسی اور اچھے دوست تھے لہٰذا جب میں نوجوان تھی تو سمیر اور اجے میری کڑی نگرانی کرتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی لڑکا مجھ سے بات کرتا تو یہ لوگ اسے ڈراتے دھمکاتے اور پیٹ دیتے تھے لہٰذا اگر آج میں شادی شدہ نہیں ہوں تو اس کی وجہ صرف اور صرف اجے ہے اور میں امید کرتی ہوں اجے نے جو کیا اس پر انہیں ملال بھی ہوگا۔

151

ایک سوال کے جواب میں تبو کا کہنا تھا کہ میں ہر دوسرے دن اجے سے اپنے لیے اچھا لڑکا ڈھونڈنے کا کہتی ہوں لیکن یہ مذاق ہے، دراصل میرا اور اجے کا رشتہ بہت اچھا ہے اور تمام اداکاروں میں وہ مجھے عزیز ہے۔بالی وڈ اداکارہ تبو اور اجے نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’’ وجے پاتھ‘‘، ’’حقیقت‘‘، ’’تھکشک‘‘ اور ’’ڈرشیم‘‘ شامل ہیں لیکن اب دونوں اداکاروں کی جوڑی روہت شیٹھی کی کامیڈی فلم ’’گول مال اگین‘‘ میں نظر آئے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s