سوہا علی خان کو ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

مبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔38 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر اور اداکار کنال کھیمو کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں،

5412.jpg

یہ تصاویر ان کی گود بھرائی کی رسم سے لی گئیں تھیں۔اپنے گود بھرائی کی تقریب میں سوہا علی خان نے گلابی رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی تھی۔بہت سے صارفین نے سوہا علی کو اس موقع پر مبارکباد دی، تاہم بہت سے ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ان تصاویر پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ ’یہ کونسی ثقافت فالو کررہی ہیں جو ساڑھی پہنی ہے‘۔تاہم چند مداحوں نے سوہا علی کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے وہ جو چاہے پہننے کا انتخاب کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ’دنگل‘ کی اداکار فاطمہ ثنا شیخ کو بھی رمضان کے مہینے میں ’مختصر لباس‘ پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

854.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s