عید پر ریلیز فلمیں ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ اور ’’یلغار‘‘ توجہ کا مرکز بنی رہیں

کراچی میں یاسر نواز کی فلم ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ کے چرچے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حسن وقاص رانا کی فلم ’’یلغار‘‘ کا شور۔ عید پر ہالی ووڈ فلموں کا بھی بزنس ہمیشہ کی طرح خوب چمکا۔

کامیڈی بلاک بسٹر فلم”رانگ نمبر”کے خالق یاسر نواز نے ایک بار پھرڈرامہ ، میوزک اور مزاح سے بھرپورانٹرٹینمنٹ فلم “مہرالنساء وی لب یو” شائقین کے لیے عید پر پیش کی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف اداکار دانش تیمور اور ثناء جاوید شامل ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں جاوید شیخ ، قوی خان، ثاقب سمیر شامل ہیں۔ فلم میں پاکستان کے بڑے اور مہنگے ترین سیٹس سمیت انتہائی خوبصورت مناظر کی عکس بندی کی گئی ہے۔

tumblr_inline_nsm26vYvMz1tpy6xj_1280.gif

دوسری جانب فلم یلغار کے ہدایت کار‘ مصنف اور پیش کش حسن وقاص رانا کی ہے جو قبل ازیں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’’وا ر‘‘پیش کرچکے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار شان‘ ہمایوں سعید‘ بلال اشرف ‘ عدنان صدیقی‘ ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر‘ ثناء بچہ ‘ ارمینا رانا خان ‘عطیہ خان‘ گوہر رشید‘ عمیر جسوال‘ عظمی خان‘ علی رحمن سمیت کئی دیگر فلمی صنعت کے جگمگاتے ستاروں سے سجی ہوئی ہے۔

lpoi.jpg

یلغار کی کہانی حب الوطنی‘ لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کا احاطہ کرتی ہے۔ توقع ہے کہ فلم کے مناظر اورپرکشش کہانی آخری وقت تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ فلمی ناقدین کے مطابق دونوں فلمیں پاکستانی سینما کے لیے خوشی کی نوید لائی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s