ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف سے بریک اپ کر چکے ہیں جس کے بعد اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کا جھکاؤ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی طرف ہو گیا ہے۔ ان خبروں کی رنبیر یا کنگنا کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی بلکہ رنبیر کپور نے تو ایسی خبروں پر شدید اظہار برہمی کیا ہے جبکہ کنگنا کی طرف
سے اس بارے میں بالکل بھی بات نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سے بریک اپ کے بعد 2016 میں رنبیر کپور کا جھکاؤ کنگنا رناوت کی طرف ہوگیا اور انہیں کافی جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا جانے لگا۔
بھارتی رسالے سپاٹ بوائے نے لکھا تھا کہ کنگنا اور رنبیر بہت اچھے دوست بن چکے ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ دیسی مارٹینی کے مطابق رنبیر کپور نے کنگنا کے ساتھ افیئر کی خبروں کی مکمل طور پر تردید کردی اور ایسی خبروں پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔
اس سے قبل کنگنا رناوت کا ہرتیک روشن کے ساتھ معاشقہ بھی منظر عام پر آ چکا ہے جبکہ اسی معاشقے کو سوزانے خان اور ہرتیک روشن کے مابین طلاق کی وجہ بتایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں 2010 میں کنگنا رناوت کا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، ان دنوں دونوں اداکاروں نے ’ونس اپان اے ٹائم‘ ان ممبئی میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔کنگنا رناوت کے جس معاشقے کو سب سے زیادہ شہرت ملی وہ ان کا خود سے کئی سال بڑے اداکار ادیتیا پنکچولی کے ساتھ تھا جو کافی عرصہ تک جاری رہا۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف سے بریک اپ کر چکے ہیں جس کے بعد اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کا جھکاؤ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی طرف ہو گیا ہے۔