لاہور . نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فلمسٹار میرا نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے دوران مجھے شادی کی متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں جن میں سے دو بہت ہی اچھے رشتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے مجھے اشمیت پٹیل کے بارے میں کہا تھا کہ اچھا لڑکا ہے۔میرا اس کے بارے میں سوچو۔ انہوں نے بتایا کہ عمران ہاشمی نے بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس بارے میں سوچا جا سکتاہے ۔ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی انڈسٹری میں سے بھی شادی کے لیے کئی مرتبہ پیشکش ہو چکی ہے۔