یوٹیوب ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکی نے محبوب کو گولی مار دی۔۔۔ ایسا خوفناک واقعہ کہ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

لندن (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی ایجاد تو لوگوں کو سماجی میل جول بڑھانے میں مدد دینے کے لئے ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے اب یہ ایک ایسا وبال بن گیا ہے جس کے زریعے دھوکہ کھانے، لٹنے اور حتٰی کہ جان سے جانے والوں کی مثالیں آئے روز سامنے آتی ہیں۔بزفیڈنیوزکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں سوشل میڈیا کی شیدائی 19سالہ لڑکی مونالیزا پیریزیوٹیوب پر تہلکہ برپا کرنے کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش میں اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار بیٹھی ہے۔ گولی کا نشانہ بننے والے 22سالہ پیڈروروئز کا تعلق منیسوٹا کے علاقے نارمن کاؤنٹی سے تھا۔

2020.jpg

پولیس کے مطابق یہ المناک آئیڈیا دراصل پیڈرو کا ہی تھا جو یہ ثابت کرنا چاہتاتھاکہ ایک موٹی کتاب کو گولی سے بچنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ وہ اس تجربے کو ایک ویڈیو کی صورت میں ریکارڈکرکے یوٹیوب پر پوسٹ کرنا چاہتاتھا۔ جب مونا لیزا نے گولی چلائی تو اس نے سخت جلد والا انسائیکلوپیڈیا اپنی چھاتی کے سامنے تھام رکھاتھا۔ بدقسمتی سے اس کا خیال غلط ثابت ہوا اور گولی کتاب کو چیرتی ہوئی اس کے سینے میں پیوست ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔دونوں رواں سال مارچ سے مختلف قسم کی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب چینل ’لاءمونا لیزا‘ پر پوسٹ کررہے تھے۔ اس سے پہلے ان کی ویڈیوز چھوٹے موٹے کرتبوں پر مبنی ہوتی تھیں لیکن پہلی بار وہ کتاب کے ساتھ گولی کو روکنے جیسے خطرناک کرتب کی ویڈیو بنارہے تھے۔ مونالیزا نے 26جون کو ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایاتھا کہ وہ اور پیڈروایک انتہائی خطرناک ویڈیو بنانے والے ہیں۔ اس کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ آئیڈیا پیڈروکاتھا۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر شہرت پانے کے لیے خطرناک ویڈیو ز بنانے کا رجحان نوجوان نسل میں عام ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد افراد خطرناک ویڈیو زبنانے کی کوشش میں جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s