اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایک صاحب نے بتایاکہ ”میں اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا کہ پولیس والوں نے ہمیں غیر مناسب حالت میں دیکھ لیا، البتہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ انہوں نے ہمیں دیکھا ہے۔ پولیس اہلکار میرے پاس آئے تو میں نے جھوٹ بول کر بچنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے پہلے تو اخلاقیات کا لیکچر جھاڑا لیکن اس کے بعد پیسے مانگ لئے۔ جب وہ پیسے لے کر رخصت ہو رہے تھے تو ایک اہلکار پیچھے مڑا اور میری طرف منہ کر کے کہنے لگا ’پیار کیا تو ڈرنا کیا۔“‘