لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی ‘شادی میں ریما خان جیسی اداکاراؤں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلائوں گی ‘عمران خان کی بجائے وزیر اعظم نوازشر یف اور بلاول بھٹو کو بلاؤں گی جو ضرور آئیں گے۔
دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم اسٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریمامجھے سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہے مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہے۔دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم اسٹار میرا کے بارے میں کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے ایک مبینہ شوہر نے ان کے خلاف عدالت میں پہلے ہی اپنی بیوی ہونے کا کیس دائر کر رکھا ہے اور کیس کے فیصلے تک میرا شادی نہیں کر سکتی ، یہ شوشہ انھوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چھوڑا ہے کیونکہ میرا آج کل کسی بھی بڑے پراجیکٹ میں کام نہیں کر رہی اور دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کروانے کے لیے حکمت عملی کے تحت میرا نے خود یہ خبر لیک کی ہے ، اگر میرا نے شادی کی تو اس کو ہتھیلیوں پر مہندی کی بجائے ہتھکڑیاں بھی لگ سکتی ہیں ۔