عید قربان پر ریلیزہونے والی میری فلمیں شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گی، عروہ حسین

کراچی: اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ رواں سال عید قربان پر دو بڑی فلمیں”نا معلوم افراد ٹو‘‘ اور “پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ریلیز ہورہی ہیں، امید ہے کہ دونوں فلمیں شائقین کی توقعات پر پوری اتریں گی۔

789fee41088ab6b34ade131d70953fcc.jpg

 

واضح رہے کہ فلم نامعلوم افراد ٹو میں فہد مصطفی، جاوید شیخ، محسن عباس حید، نئیر اعجاز، سلیم معراج، عروہ حسین اور ہانیہ عامر شقامل ہیں۔ عروہ حسین پہلے حصہ میں بھی شامل تھیں۔ دوسری فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ و دیگر شامل ہیں۔

12-12142642_1505082216457649_255563386_n.jpg

عروہ نے کہا کہ دونوں ہی فلموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا، دونوں ٹیم منجھی ہوئی ہیں اور اپنے کام میں ماہر ہیں اور کامیاب فلمیں دے چکی ہیں، میری خواہش ہے کہ دونوں فلمیں اچھا بزنس کریں کیونکہ ان کی جیت میں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی فتح ہے۔

Urwa-Hocane-looking-beautiful.jpg

اداکارہ نے کہا کہ عید پر شوہر فرحان کے ساتھ ٹیلی فلم نشر ہوئی جس کو بہت پسند کیا گیا، سوشل میڈیا پر پرستار پیغامات بھیجتے ہیں کہ وہ مجھے اور فرحان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اچھی کہانی کے منتظر ہیں، وہ کردار جو ہماری اصل زندگی کی کیمسٹری کو بڑے پردے پرمزید واضح انداز میں پیش کرے۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت کوئی ڈرامہ نہیں کررہی لیکن دوبارہ اُڈاری جیسے مضبوط ڈرامہ کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔ فی الوقت فرحان کے ساتھ اس کے میوزک کانسرٹ ٹور پر ہوں، واپس آکر فلم کی تشہری مہم میں حصہ لوں گی۔

urwa-hocane-2.jpg

عروہ حسین نے کہا کہ ازدواجی اورپروفیشنل زندگی دونوں اپنے ڈگر پر سکون اورمسرت انداز میں چل رہی ہیں، شوبزنس میں ذاتی زندگی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں اور فرحان دونوں ایک دوسرے کے لیے لازمی وقت نکالتے ہیں، ایک دوسرے کی مصروفیات کو سمجھتے ہیں اور زندگی ایک ساتھ خوش و خرم گزار رہے ہیں۔

Urwa-Hussain-hocane-Picture05804144_201211282132.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s