نو پریگنینسی” مادھوری ڈکشٹ سنجے دت کی محبت میں گرفتار ہوئیں اور دونوں کے درمیان جب قربت بے انتہا بڑھ گئی تو پروڈیوسرزکا ان سے شرمناک معاہدہ کا انکشاف.

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شادی سے پہلے جسمانی تعلق قائم کرنے کو بالکل بھی معیوب نہیں سمجھا جاتا ، یہی وجہ ہے کہ یہاں بہت کم رشتے ایسے ہوتے ہیں جو طویل عرصہ تک چلتے ہیں.

853

سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی محبت بھی بالی ووڈ کے کچھ ناکام معاشقوں کا عملی نمونہ ہے جو کچھ عرصہ تک تو چلی لیکن پھر دونوں کی راہیں الگ الگ ہوگئیں.اسی معاشقے کی وجہ سے دھک دھک گرل کو ایک ایسا عجیب و غریب معاہدہ کرنا پڑا تھا جس کی بالی ووڈ کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی. ایک بھارتی شوبز رسالے کے مطابق 90 کی دہائی میں مادھوری کی سنجے دت سے قربتیں بڑھنے لگیں اور فلم تھانیدار کی شوٹنگ کے دوران دونوں کافی قریب آگئے.اس وقت سنجے دت کی اہلیہ رچا شرما انہیں چھوڑ کر بیرون ملک جا چکی تھیں جس کی وجہ سے دونوں کے بیچ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو چکی تھیں۔

954.jpeg

اور دونوں یک جان دو قالب کا منظر پیش کرنے لگے تھے. اس معاشقے کو بلاک بسٹر فلم ’ ساجن‘ نے مزید گہرا کردیا. جب سنجے دت اکیلے شوٹنگ کر رہے ہوتے تو وہ سیٹ پر مادھوری سے فون پر گھنٹوں باتیں کرتے جس کا بل پروڈیوسرز کے کھاتے سے ادا ہوتا. اسی دور میں ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے دونوں کو سپر ہٹ فلم ’ کھل نائیک ‘ میں سائن کرلیاتاہم انہیں یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کہیں یہ دونوں ایک دوسرے سے شادی نہ کرلیں یا پھر مادھوری حاملہ نہ ہو جائیں . اسی خدشے کے پیش نظر سبھاش گھئی نے مادھوری سے ” نو پریگنینسی“ معاہدہ کرلیا جس کے تحت فلم کی تکمیل تک مادھوری حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں.سبھاش گھئی اور مادھوری کے مابین یہ معاہدہ طے پانے کے بعد ہی کھل نائیک کی شوٹنگ شروع ہوئی.اس معاہدے کے ذریعے سبھاش گھئی عجیب و غریب معاہدہ کرنے والے پہلے اور اکلوتے ڈائریکٹر بن گئے جبکہ مادھوری نے بھی ایسا معاہدہ کرنے والی پہلی اداکارہ ہونے کا یہ اعزاز اپنے نام کرلیا.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s