معروف سیاستدان کی مبینہ بیوی شین جاوید کا بینک اکاونٹ ان کے نہیں بلکہ کس کے نام پر بنا ہوا ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

لاہور (این این آئی) اداکارہ وڈانسر شین جاوید نے کہا کہ رقص میری روح میں ہے، مسلسل آٹھ گھنٹے تک رقص کرنے کا ریکارڈ بنا چکی ہوں، سکرین پر نظر آنے کے لیے ورزش ضروری ہے۔

456

کسی سیاستدان سے کوئی خفیہ تعلق نہیں، سیاست سے بہت دور ہوں البتہ عمران خان سے بہت متاثر ہوں۔سمجھ دار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں۔ بالی ووڈ میں امیتابھ، سنجے دت اور ریتک روشن بہت پسند ہیں جبکہ لالی ووڈ میں شان، بابر علی، شامل خان اور فہد مصطفی اچھے ہیں۔

45697.jpg

اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے بتایا میرا کوئی بینک بیلنسنہیں ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ساری دولت ماں اور باپ کے نام ہے۔ انہوں نے کہا جاوید ہاشمی اور ٹینس سٹارا عصام الحق کے ساتھ بے بنیاد سکینڈ ل بنائے گئے ہیں، جاوید ہاشمی کے ساتھ تو کبھی ملی بھی نہیں ہوں البتہ اعصام الحق سے ایک دو بار ملاقات ہو چکی ہے۔ شین جاوید نے کہا میرا نام میرا اور ریما کے برابر ہے، کوئی فلم بنائے بغیر انکے جتنا نام کمایا اور دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے، بھارت میں ایک کنٹریکٹ ہے جسکے تحت وہاں جا کر پرفارم کرتی ہوں۔

8521

انہوں نے کہا اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں کرتی، نرگس بہت سینئر رقاصہ ہیں وہ سٹیج کرتی ہیں جبکہ میں نے کبھی سٹیج میں کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ سے کبھی کسی نے محبت کا اظہار نہیں کیا، رومانس پسند کم اور حقیقت پسند زیادہ ہوں۔ واضح رہے کہ شین جاوید کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ معروف سیاستدان جاوید ہاشمی کی منکوحہ ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s