مومنہ مستحسن کی بغیر میک اپ تصویر سامنے آنے پر کروڑوں دل چکنا چور

کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی مومنہ مستحسن نے بھی نوجوانوں کو”دھوکہ“ دیدیا ہے اور ان کی بغیر میک کی اپ تصویر سامنے آنے پر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور اگر ان تصاویر کو دیکھا جائے تو اس میں واقعی ہی مومنہ مستحسن کے چہرے کے خدوخال بدلے بدلے نظر آتے ہیں جبکہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی نمایاں ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کوک سٹوڈیو میں پریوں سا روپ دھار کر چہرے پر قاتلانہ مسکراہٹ سجائے مومنہ مستحسن کو ان تصاویر کی تصدیق یا تردید کرنی چاہئے تاہم بہت سے لوگ ان تصاویر کو ماننے سے انکاری بھی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کسی ’دشمن‘ کی چال ہو سکتی ہے یا پھر تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایسا بنایا گیا ہے۔اب اس کی حقیقت کیا ہے؟ یہ تو مومنہ مستحسن ہی بتا سکتی ہیں تاہم ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور انہیں دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s