پانامہ چکن لیگز، یُوٹرن باربی کیو،شیخ ٹَلی سیخ کباب، دهرناچکن یا گو نواز گو ملائی بوٹی٬ کیا کھانا پسند کریں گے؟ دلچسپ ریسٹورینٹ کے بارے میں آپ بهی جانئے.

لندن میں “ خیبر پاس “ نامی ایک ایسا منفرد اور دلچسپ ریسٹورنٹ واقع ہے جس کے چرچے پورے برطانیہ میں ہورہے ہیں- اس ریسٹورنٹ کی وجہ شہرت اس کا وہ ‘special menu’ ہے جو پاکستانی سیاست سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے-اس ریسٹورنٹ کی مزیدار ڈشز پورے لندن اور بالخصوص Essex کے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتی ہیں جہاں زیادہ تر پاکستانی رہائش پذیر ہیں-

852

کرپشن فری مینیو
یہ ریسٹورنٹ اپنے “ سیاسی “ مینیو کی بدولت کافی مقبول ہورہا ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کے مینیو کو “ کیپٹن کا کرپشن فری پولیٹکل مینیو “ بھی کہا جاتا ہے جو کہ ریسٹورنٹ کے مالک اظہر حسین نے خود ترتیب دیا ہے- ان کے گاہک انہیں پیار سے “ کیپٹن اظہر “ کہہ کر پکارتے ہیں-

ریسٹورنٹ میں کونسی ڈشز پیش کی جاتی ہیں آپ خود ہی ملاحظہ کیجیے:

• U-Turn (BBQ Lamb Ribs)
• Jarnailly Traditional Whole Lamb
• Tweet Sweet Rice (complimentary)
• Dollar Baby (Lamb Leg Roast)
• Panama Chicken Legs
• Shaikh Talli Seekh Kebab
• Go Nawaz Go Malai Boti
• Dharna Chicken Platter Small
• Mottu Gang Chicken Platter Large

اس “سیاسی مینیو“ پر نظر ڈالیں تو ہمیں ریسٹورنٹ کے مالک کی تخلیقی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگا- خیبر پاس ریسٹورنٹ کے بیشتر گاہک پاکستانی ہیں جو دیسی کھانا پسند کرتے ہیں جو ان کو اپنے ملک کے ذائقوں کی یاد دلا سکے-

حیرت انگیز طور پر کئی گاہک اکٹر پاکستانی سیاست کے مختلف موضوعات پر بحث کرتے نظر آتے ہیں- اور اکثر ایسی گفتگو کرنے کے لیے اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں-

ریسٹورنٹ کے مالک کیپٹن اظہر نے اس بارے میں باریک بینی سے تجزیہ کیا اور پھر سیاسی الفاظ کو مزاحیہ انداز میں اپنی ڈشز کے ناموں کے ساتھ جوڑ کر مینیو میں شامل کیا- ایسا کرنے پر انہیں گاہکوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی-

ریسٹورنٹ کی مقبول ریسیپی میں “ گو نواز گو ملائی بوٹی “٬ “یوٹرن باربی کیو لیمبز ربز“ اور “ شیخ تلی سیخ کباب“ شامل ہیں-

ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق “ اس خیال کا مقصد ایک سیاسی بحث کے کلچر کو اجاگر کرنا تھا جو پاکستان کے مضبوط جمہوری نظام کا ضامن ہے- ہم ایسی سیاسی بحث کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں“-

“ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم رہتے پردیس میں ہیں اور ہمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے- بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کے سیاسی معاملات میں خوب دلچسپی لیتے ہیں اور کھانے کی میز پر بحث مباحثہ کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں“-

حال ہی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف چمپئینز ٹرافی میں جیت نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے دل خوش کر دیے- اسی خوشی کے پیشِ نظر نئے باکمال بیٹسمین فخر زمان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے نئی ڈش “ فخرِ پاکستان “ بھی متعارف کروائی گئی- دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان نے خود پاکستان کے بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل اس ریسٹورنٹ کا دورہ کیا تھا-

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s