خواتین کی وہ ایک دوا جو سمندر میں موجود مچھلیوں کو تیزی سے خواجہ سرا بنارہی ہے، یہ کونسی دوا ہے اور یہ کیسے ممکن ہے؟جان کرآپ بهی حیران ہوں گے

لندن(نیوز ڈیسک)  آپ اس بات پر حیران ہوں گے کہ انسان تو خواجہ سرا ہوتے ہیں مگر مچھلیاں خواجہ سرا کیسے ہوسکتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ کوئی مفروضہ نہیں کیونکہ دریاﺅں میں پائی جانے والی لاکھوں نر مچھلیاں پہلے ہی خواجہ سرا بن چکی ہیں۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نر مچھلیوں پر یہ افتاد انسانوں کی وجہ سے ہی نازل ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ مانع حمل گولیاں اور ان کی باقیات ہیں جو ہر روز بڑے پیمارنے پر ہمارے سیوریج کے نظام سے ہوتی ہوئی دریاﺅں کے پانی میں شامل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی چشم کشا تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دریاﺅں میں پائی جانے والی مچھلیاں نہ صرف خواجہ سرا بن رہی ہیں بلکہ ان کی بڑی تعدادمیں مادہ مچھلیوں کی خصوصیات پیداہواتی جارہی ہیں اور وہ انڈے دینے لگی ہیں۔ جو ابھی تک نر ہیں ان میں بھی سپرم کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوچکی ہے اور ان کے سپرم سے مادہ کے انڈوں کا فرٹیلائز ہونا مشکل ہوتاجارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک صورتحال کی وجہ مانع حمل گولیاں تو ہیں لیکن ان کے ساتھ صفائی کیلئے استعمال ہونے والے محلول، پلاسٹک اور کاسمیٹکس اشیاءمیں پائے جانے والے کیمیکل بھی نر مچھلیوں کو خراجہ سرا بنارہے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے سائنسدان پروفیسر چارلس ٹائلر نے یہ تحقیق ایک بین الاقوامی سمپوزیم میں پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنی تحقیق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ”ہم نے یہ معلوم کیا ہے کہ ہمارے سیوریج کے نظام میں خارج ہونے والے کیمیکل مچھلیوں کیلئے ہماری توقعات سے کہیں زیادہ نقصان دے ثابت ہورہے ہیں۔ خصوصی ٹرانس جینک مچھلیوں کی مدد سے ہم نے معلوم کیا ہے کہ مانع حمل گولیوں اور پلاسٹک میں پائے جانے والے ایسٹروجن کیمیکل مچھلیوں کے جنسی رویے کو متاثر کررہے ہیں۔ پچاس مختلف مقامات پر کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 20 فیصد نر مچھلیاں خواجہ سرا بن چکی ہیں اور نسل بڑھانے کی صلاحیت سے محروم ہوچکی ہیں۔ ہمارے سیوریج کے نظام میں تقریباً 200 ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو ایسٹروجن جیسی خصوصیات رکھتے ہیں اور یہ تمام کیمیکل نر مچھلیوں کی جنسی صلاحیت کو متاثر کررہے ہیں۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s