سولہ سال کی شادی کے بعد بیوہ خاتون نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا، لیکن پہلا شوہر کون تھا اوراب کس کی دلہن بنے گی؟؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

(Male Cat) ایمسٹرڈم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کی ایک خاتون جس نے اپنے پالتو بلےکے ساتھ شادی کر رکھی تھی، اس کی ہلاکت کے بعد اپنے پالتو کتے سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومینک لزبریل نامی خاتون نے8سال قبل اپنے بلے سے شادی کی تھی، جو گزشتہ دنوں گردے فیل ہونے کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈوریک (اس کے بلے کا نام) کی موت میرے لیے بہت المناک تھی، میں نے اسے 3سال کی عمر میں اپنایا اور جب وہ 11سال کا ہوا تو اس سے شادی کی تھی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے 16سال ڈوریک کے ساتھ گزارے ہیں۔

اب میں نے ٹریوس( اس کے کتے کا نام) سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، آپ کو شاید یہ بات عجیب لگے لیکن میں ٹریوس سے اتنی جلدی شادی نہیں کروں گی کیونکہ ابھی ڈوریک کو مرے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں، اگر میں ابھی سے ٹریوس سے شادی کر لیتی ہوں تو یہ ڈوریک سے بے وفائی ہو گی۔ اپنے کتے کے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ٹریوس 2سال کا تھا جب یہ مجھے ملا، میں یونان میں ساحل سمندر پر چھٹیاں منانے گئی ہوئی تھی، وہاں یہ آوارہ گھوم رہا تھا، کچرے کے ڈبوں سے ڈھونڈ کر کھانا کھاتا اور سمندر سے پانی پیتا تھا، میں اسے اپنے ساتھ لے آئی۔

ڈومینک نے 2003ء میں اپنی ایک ویب سائٹ Marryyourpet.comبنائی تھی اور بلے کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان اور تقریب کا اہتمام اسی ویب سائٹ کے ذریعے کیاتھا، اس بار بھی ڈومینک کا کہنا ہے کہ وہ ٹریوس سے اپنی شادی بھی اسی ویب سائٹ کے ذریعے کرے گی تاکہ دنیا بھرسے لوگ ان کی شادی میں شریک ہو سکیں۔

Doerak

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s