فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی ‘ کا ٹریلر سامنے آگیا

رواں سال کی چند بڑی پاکستانی فلموں میں سے ایک ‘پنجاب نہیں جاﺅں گی’ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس کا ٹیزر تو اپریل میں سامنے آگیا تھا تاہم اب باضابطہ ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عکاسی شاندار جبکہ کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے۔2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کی ٹیم کی اب ‘پنجاب نہیں جاﺅں گی’ کے ذریعے واپسی ہوئی ہے۔

829

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید اور دیگر فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئی ہیں۔

اسکرین شاٹ

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں مگر اداکارہ ان کے ساتھ شادی کے لیے تیار نہیں اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہیں۔

اسکرین شاٹ

اسی طرح ہمایوں سعید کہتے ہیں ‘فیصل آباد سے بازی ہارنے نہیں آیا، جیت کر جاﺅں گا یا جیت کر دکھاﺅں گا’۔

اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جن کے کریڈٹ میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ساتھ ساتھ ہٹ ڈراموں دل لگی اور پیارے افضل ہیں۔

اسکرین شاٹ

یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s