محبت کے لیے عمر کی قید نہیں،16سالہ دلہا 71 سالہ دلہن بیاہ لایا، شادی میں رکاوٹ ڈالی تو خودکشی کر لیں گے، جوڑے کی دهمکی

کہتے ہیں کہ محبت کے لیے عمرکی قید نہیں۔ کسی کو عمر کے کسی بھی حصے میں کسی سے محبت ہوسکتی ہے۔ انڈونیشیا کے 16 سالہ سلامت ریادی اور 71 سالہ روحیہ کی محبت اس کہاوت کی زندہ مثال ہے۔

98564

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سولہ سالہ لڑکے سلامت کو اپنی عمر سے 55 سال بڑی بڑھیا روحی سے پیار ہوگیا۔ یہ محبت دو طرفہ تھی کیونکہ روحی نے اپنے اقارب کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی شادی سلامت کے ساتھ نہ کرائی گئی تو وہ خود کشی کرلے گی۔ بالاخر دونوں کے خاندانوں نے اس انوکھی محبت کا احترام کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا۔

یہ واقعہ انڈونیشیا کے بکارا ایجندا شہر میں پیش آیا۔ روحہ ایک بیوہ ہیں مگر وہ ایک سولہ سالہ لڑکے کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئیں کہ نوبت شادی تک جا پہنچی۔

دونوں کی شادی کے لیے علاقے کی ایک سرکردہ شخصیت کوسویوکے گھر پر ایک بھرپور محفل برپا کی گئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامت اور روحیہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی محبت میں رکاوٹ ڈالنے یا انہیں شادی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کشی کرلیں گے۔

مقامی سرکردہ رہ نما کوسویو کا کہنا ہے کہ سلامت اور روحیہ کو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت ہے۔ دونوں نے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کا تہیا کیا ہے اور کہا ہے اگر ان میں سے کسی ایک کی پہلے موت واقع ہوئی تو دوسرا بھی زندہ نہیں رہے۔

دنیا کی اس منفرد شادی کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈٰیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھا دلہا شرم سے اپننے ہاتھ سے اپنا منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔عقد نکاح کے بعد جب شرکاء خوشی سےتالیاں بجاتے ہیں تو کم عمر عاشق کا چہرہ بھی دیدنی ہے۔

بعض لوگوں نے اسے محض شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے تاہم بعض کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی محبت ہے کیونکہ دونوں میاں بیوی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ شادی کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں سرکاری سطح پر شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر انیس سال مقرر ہے تاہم مذہبی پہلو سے لوگوں کو کم عمرمیں بھی شادی کی اجازت دے دی جاتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s