ناشتہ ترک کرنے سے فالج اورامراضِ قلب کاخطرہ

لاہور: ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ ترک کرنیوالے افراد میں امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا سروے سے معلوم ہوا کہ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور اسی لیے ڈاکٹر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ناشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

9526.jpg

مطالعے میں شامل ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے 3,772 کو فالج اور 870 کو دل کے امراض لاحق ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر 100 افراد اکثر ناشتہ چھوڑدیں تو ان میں سے 20 فالج یا دل کے عارضے کے شکار ہوئے۔ یہ تحقیق اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لوگوں کی جسمانی صحت کا بہت قریب سے جائزہ لیا گیا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اگرناشتہ چھوڑنے کی عادت بنالی جائے تو مضر کولیسٹرول دھیرے دھیرے بڑھنے لگتا ہے اوربلڈ پریشرمیں اضافہ ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں کیفیات شدت اختیارکر لیں تو مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s