نریندر مودی کے دورہ ا سرائیل پر اداکارہ وینا ملک کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ اور ان کے وزرائے اعظم کو مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

jkiu
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے مودی کے دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارت کی ہرممکن اورغیرمشروط مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کےعلاوہ مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہے۔

 

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ویناملک نے دو روز قبل ایک مقامی چینل پر اپنے پروگرام میں دونوں ممالک کے سربراہوں میں ہونے والی ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے ’’دو شیطان ممالک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے، یہ دونوں مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔اپنے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی (اس دورے میں) اپنے ’بڑے ابو‘ یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں۔ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتاً ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے اور نہتے مسلمانوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ وینا کا کہنا تھا کہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتاً اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s