بارات کے انتظار میں دلہن بنی بیٹھی شمیم آرا نے پھر ایسا انتقام لیا کہ دولہانے سسک کر جان دے دی۔پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک سچا واقعہ

لاہور(محمد یامین صدیقی سے )سینئر ہدایت کار و فلم ساز ڈبلیو زیڈ احمد کے صاحبزادے ہدایت کار فرید احمد اور اداکارہ شمیم آرا ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار تھے اور آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ ڈبلیو زیڈ احمد نہیں چاہتے تھے کہ ان کے صاحبزادے کی شادی شمیم آرا سے ہو ۔ بڑی مشکل سے انہوں نے اس شادی کی اجازت دے دی۔ مقررہ وقت پر شمیم آرا اپنے گھر میں دلہن بن کر بارات کا انتظارکرنے لگی ۔اس موقع پر تمام پریس شمیم آراکی طرف سے بطورمہمان موجود تھا۔ لیکن بارات نہ آئی۔ جب فرید احمدکے گھر جاکرمعلوم کیا تو پتہ چلاکہ ڈبلیو زیڈ احمد نے اپنے بیٹے کو شمیم آرا سے شادی نہ کرنے پر راضی کرلیا ہے۔ یہ خبر سن کرتو شمیم آرا کے گھر صف ماتم بچھ گیا۔ شمیم آرا کی بڑی سبکی ہوئی۔ اسے بڑا صدمہ پہنچا ،ان کے لیے فرید احمد کی بے وفائی نا قابل برداشت تھی۔ کچھ عرصہ بعد فرید احمد کی شادی ٹی وی ایکٹرس ثمینہ احمد سے کر دی گئی ۔

pol45.jpg

یہ خبر شمیم آرا کے لئے کسی بم دھماکہ کی طرح تھی۔
کہتے ہیں کہ وقت سب سے بڑا مرہم ہے۔ کچھ عرصہ بعد شمیم آرا کی ملاقات سندھ کے وڈیرے سردار رند سے ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ ملاقاتیں محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہوگئیں۔ سردار رند نے شمیم آرا کا بہت خیال رکھا۔ اتنا کہ وہ اپنا پہلا غم بھول گئی۔ اس دوران سردار رند ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے تو شمیم ایک مرتبہ پھر اکیلی ہوگئی۔ لیکن یہ غم قدرتی تھا۔ قدرت کے ہاتھوں انسان بے بس ہے۔ کچھ عرصہ بعد ممتاز بزنس مین ایگفا کلر فلم کے مالک کریم مجید سے شمیم آرا نے شادی کرلی۔ اور ایک سال بعد شمیم آرا ایک بیٹے کی ماں بن گئیں۔ لیکن یہ شادی بھی میاں بیوی کے جھگڑوں کی نذر ہوگئی اورکریم مجید نے شمیم آرا کو طلاق دیدی۔کچھ عرصہ بعد شمیم آرا کی فرید احمد سے ملاقات ہوگئی۔ خوب گلے شکوے ہوئے ۔فرید احمداپنی مجبوریاں اور اپنے باپ کے جبرکے قصے بیان کرتا رہا۔اس نے کسی نہ کسی طرح شمیم آرا کو راضی کرلیا اور ایک مرتبہ پھر دونوں ایک دوسرے کا دم بھرنے لگے۔ ملاقاتیں ہونے لگیں ۔فرید احمد نے شمیم آرا کو شادی کی پشکش کر دی۔ شمیم آرا نے پہلی شرط یہ رکھی کہ اپنی بیوی ثمینہ احمد کو طلاق دو۔ حالانکہ اس وقت فرید احمد کے دو بچے ہو چکے تھے۔ لیکن عشق کا بھوت ایسا سوار ہوا کہ وہ کفارہ ادا کرنے کیلئے اس پربھی راضی ہوگیا اور اپنی بیوی کو طلاق دیدی۔ اور شمیم آرا سے شادی رچالی۔ شمیم آرا نے شادی سے چوتھے روز ایک پُرہجوم پریس کانفرنس بلائی اور اس میں اپنے عاشق شوہر فرید احمد سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ” فرید احمد تونامرد ہے بیوی کے قابل نہیں اس لیے میں فوراً طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں“فرید احمد بھی اس موقع پرموجود تھا۔ یہ پریس کانفرنس اسکے لیے موت کاپیغام تھی ۔اسکے سر پر قیامت ٹوٹ گی۔ یہ الزام اس کے لیے بڑا شرمناک اور ذلت آمیزتھا حالانکہ وہ اس سے قبل ثمینہ احمد کے دو بچوں کا باپ تھا۔ لیکن اسے اور تمام صحافیوں کو سمجھ آگئی کہ شمیم آرا نے فرید احمد سے ماضی میں شادی کا وعدہ کرنے کے باوجود برا ¿ت نہ لانے کا بدلا لے لیا ہے۔ فرید احمد نے شمیم آراکو طلاق دیدی ۔ اور وہ اس صدمہ سے ایسا نڈھال ہوا کہ کچھ ہی عرصہ میں خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ اس کے والد ڈبلیو زیڈ احمدکو اپنے جبر اور مخالفت کی سزا اپنے جواں سال بیٹے کا گھرٹوٹنے اور پھر موت کی شکل میں برداشت کرنا پڑی۔ اس کے کچھ عرصہ بعد شمیم آرا نے اپنے چاہنے والے شخص معروف فلمی مصنف دبیر الحسن سے شادی کر لی جو اس کے انتقال تک رہی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s