ستائیس سالہ نوجوان لڑکی کی شادی، دولہا کی عمر کتنی زیادہ ہے؟ جان کر مَردوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خدا معلوم، کس نے کہا تھا کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ اس جرمن لڑکی کو دیکھ کر یقین ہو چلا ہے کہ جس نے بھی کہا تھا ، سچ ہی کہا تھا۔27سالہ کیجا کنگ نامی یہ جرمن لڑکی سیاحت کے لیے آسٹریلیا گئی جہاں اسے اپنی عمر سے 39سال بڑے66سالہ ’کیوین‘ نامی آسٹریلوی بابے کے ساتھ پیار ہو گیا اور وہ اس سے شادی کرکے وہیں کی ہو رہی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اپنی محبت کی روداد سناتے ہوئے کیجا نے بتایا ہے کہ ”کیوین سے میری پہلی ملاقات کاروان پارک میں ہوئی۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا، پارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک مشروب پی رہے تھے اورا ن کے چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی۔
”اس کی عمر میرے باپ یا شاید دادا کے برابر تھی لیکن میں نے اس سے گفتگو شروع کر دی۔ اس دوران اس نے مجھے اپنے ساتھ آسٹریلیا بھر کی سیر کرنے کی دعوت دے دی جو میں نے قبول کر لی۔ ہم کئی ہفتے تک ایک ساتھ سیر کرتے رہے۔ پھر ایک روز ہم میلبرن میں تھے کہ ہماری لڑائی ہو گئی اور میں وہاں سے جانے کے لیے اپنا سامان سمیٹنے لگی۔ یہ پہلا موقع تھا جب میرا دل میرے دماغ پر حاوی ہو رہا تھا۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ ہمارا تعلق دوستی سے کچھ بڑھ کر ہے۔چاہ کر بھی میں وہاں سے جا نہ سکی۔ تب میں نے کیوین سے اس بات کا اظہار کیا۔ اس نے بھی میرے لیے کچھ ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد میں نے اس تعلق پر زیادہ نہیں سوچا اور اس سے اظہار محبت کر دیا اور کچھ عرصہ بعد ہماری شادی ہو گئی۔ اب ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s