لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار میرا کے بعد اداکارہ نرگس کو بھی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘کی کاسٹ میں شامل کرلیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘میں اداکارہ میرا کو کاسٹ کئے جانے کے بعد اب تھیٹر اور فلموں کی مقبول اداکارہ نرگس کو بھی ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیاہے ۔ رائٹر افتخار عفی کی اس ڈرامہ سیریل میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی نامور اداکارائیں شامل ہیں ۔ اس سے قبل مذکورہ ڈرامہ سیریل میں فلمسٹار ریشم ،جاناں ملک ، شین ، میرا شامل تھیں اور اب نرگس بھی ڈرامہ سیریل میں شامل ہوگئی ہیں ۔ ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘کے پروڈیوسر عرفان گچکی اور بابر جاوید جبکہ اس کے ڈائریکٹر شاہ بلال ہیں ۔