میرا کا پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کا انوکھا مشورہ، نانی ، دادی بننے والی معمر ائیر ہوسٹس کو انڈر گرائونڈ کردیا جائے

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)فلم اسٹا ر میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا کھوج نکالتے ہوئے نانی ، دادی بن جانے والی ائیرہوسٹس کو تبدیل کر کے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس رکھنے کا مشورہ دے دیا ۔اس حوالے سے اداکارہ میرا نے کہا کہ پی آئی اے بین الاقوامی ائیر لائن ہے اور کسی دور میں یہ اپنی مثال آپ ہوا کرتی تھی ،دنیا کی متعدد ائیر لائنز اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی خدمات حاصل کرتی تھی لیکن اب حالات بالکل بدل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں خسارے کی مختلف وجوہات ہوں گی مگر میرے نزدیک خسارے کی وجہ وہ ائیرہوسٹس بھی ہیں جو اب دادی اور نانیاں بن چکی ہیں ،میرے خیال سے جب سے پی آئی اے بنا ہے یہ ائیر ہوسٹس اس وقت سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک ہیں ۔میرانے کہا کہ پی آئی اے طیارے جب خراب ہو جاتے ہیں تو ان کو انڈر گرائونڈ کر دیا جاتا ہے ۔مگر نانی ، دادی بننے والی معمر ائیر ہوسٹس کو انڈر گرائونڈ نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے قومی ایئر لائن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس کو مستقل طور پر ائیر لائن کا حصہ بنانا چاہیے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s