ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ 6 جولائی کو 32 سال کے ہو گئے ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ رنویر سنگھ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران انوشکا شرما کو حقیقت میں ہی زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں فلم ‘بینڈ باجا بارات’ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے رنویر نے اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ سکرین شیئر کی تھی، فلم کے سیٹ پر شروع ہوا دونوں کا افیئر بھی کافی سرخیوں میں رہا تاہم شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ بھی ہوا تھا جب رنویر، انوشکا کو تھپڑ جڑ بیٹھے تھے. اگرچہ بعد میں انہوں نے اس کے لئے معافی بھی مانگ لی تھی۔
فلم ‘بینڈ باجا بارات’ کی شوٹنگ کے دوران رنویر ایک شاٹ دیتے وقت آوٹ آف کنٹرول ہو گئے اور اپنے کریکٹر میں اتنا کھو گئے کہ انہوں نے انوشکا شرما کو تھپڑ جڑ دیا ۔ دراصل ایک سین میں رنویر اور انوشکا کو جھگڑا کرنا تھا۔ ایسے میں جب دونوں یہ سین دے رہے تھے رنویر شاٹ میں اتنا ڈوب گئے کہ وہ اپنی توانائی کو کنٹرول نہیں کر پائے اور انہوں نے انوشکا کو حقیقت میں تھپڑ مار دیا. رنویر کے اس ایکشن پر ڈائریکٹر کافی ناراض ہوئے تھے انہوں نے چلاتے ہوئے کہا تھا کہ رنویر آپ توانائی کو کنٹرول میں رکھیں۔- رنویر کو بھی بعد میں اس ایونٹ کے لئے بہت برا لگا تھا، انہوں نے اپنی غلطی مانی اور انوشکا کو ساری کرتے ہوئے گلے لگا لیا تھا۔