شاہ رخ نے سلمان خان کو مرسڈیز گاڑی کا تحفہ کیوں دیا؟

451

وہ دن اب گزر گئے جب بولی وڈ میں حریف سمجھے جانے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان تقاریب میں ایک دوسرے کو نظرانداز کردیتے تھے، اب تو ایسا لگتا ہے کہ وہ بہترین دوست بن چکے ہیں۔

 

639181

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ انہوں نے کیوں دیا اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق لوگوں کو یاد ہوگا کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ شاہ رخ کی فلم میں آمد اسے کامیابی تو نہیں دلاسکی مگر ان کے اس خیرسگالی اقدام نے دبنگ خان کے دل کو چھولیا۔یہی وجہ ہے کہ وہ اب شاہ رخ خان کی ایک زیرتکمیل فلم میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی اس فلم میں شاہ رخ ایک بونے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے اضافے پر شاہ رخ اتنے زیادہ خوش ہوئے کہ انہوں نے جواباً دبنگ خان کو ایک نئی مرسڈیز کا تحفہ شکریہ کے اظہار پر دیا۔یہ تحفہ سلمان خان کی جانب سے اس فلم کی شوٹنگ کرانے کے دوران دیا گیا۔
شاہ رخ خان کی جانب سے تحفہ دی جانے والی گاڑی خصوصی ماڈل کی ہے اور بھارت میں ایسا ماڈل کسی اور کے پاس نہیں۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s