وین ڈیزل کے بعد دپیکا کو پرانی دوستی یاد آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) :رام لیلا اور باجی راؤ مستانی جیسی فملوں سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے والے اداکار رنویر سنگھ 32 برس کے ہو گئے اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے دوست اداکارہ دپیکا پڈوکون کو نئی چمچماتی گاڑی میں سیر سپاٹا بھی کرایا۔
بالی ووڈ میں رنویر اور دپیکا کی دوستی اور پھر ناراضگی کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، گزشتہ برس اس قسم کی خبریں میڈیا پر زیر گردش رہیں کہ دونوں نے خاموشی سے منگنی کر لی ہے جبکہ رواں برس کے اوائل میں بھارتی میڈیا نے ہی دونوں اداکاروں کی راہیں جدا ہونے کی خبریں شائع کیں لیکن اب ایک بار پھر دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی ہو گئی ہے۔

421.jpg

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی 32 ویں سالگرہ پر خود کو نئی گاڑی کا تحفہ دیا اور یہ گاڑی بھی برطانوی کارساز کمپنی آسٹن مارٹن کا نیا ماڈل تھا جو انہیں بے حد پسند ہے۔ رنویر سنگھ اپنی نئی گاڑی پر سب سے پہلے جس اداکارہ کو سیر سپاٹے پر لے جاتے دیکھے گئے وہ کوئی اور نہیں بلکہ رام لیلا اور باجی راؤ مستانی میں ان کی ہیروئن بننے والی دپیکا ڈوکون تھیں۔

pk-070717-26a

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریبی دوست بن گئے ہیں اور انہیں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔ رنویر کی سالگرہ کے موقع پر بھی دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔
ممبئی میں اپنی نئی گاڑی میں دپیکا کے ساتھ ڈرائیو کرنے کے بعد رنویر سنگھ اور دپیکا کو ایک بنگلے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا جو ممکنہ طور پر رنویر سنگھ کی رہائش گاہ تھی جہاں ان کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اور شوبز کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s