ہدایت کار نے کاجول کی ماں کو تھپڑ رسید کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی ماں اور لیجنڈ اداکارہ تنوجا کو ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

ہندی سینما میں ادکاری کا لوہا منوانے والی ادکارہ تنوجا نے 1961 میں کیدارشرما کی فلم ہماری یاد آئے گی سے فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ان کے ساتھ کیدار شرما کے بیٹے اشوک شرما نے بھی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا حالانکہ دیگر اداکاروں کی طرح تنوجا کی پہلی فلم کامیاب تو نہ ہوسکی لیکن ان کی اداکاری مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی ۔

 

opkl

فلم کے ایک جذباتی سین میں ادکارہ کو روتے ہوئے ڈائیلاگ بولنا تھا لیکن وہ جب بھی رونے کی کوشش کرتیں، انہیں ہنسی آجاتی اور اس میں کئی ری ٹیک کیے گئے حتیٰ کہ گلیسرین کی بوتل بھی ختم ہوگئی لیکن ہدایت کار اپنا مطلوبہ سین عکسبند نہ کرواسکے جس پر انہیں شدید غصہ آیا اور انہوں نے تنوجا کو زوردار تھپڑ رسید کردیا، اداکارہ رونے لگی اور روتے ہوئے اپنی ماں شوبنا سامرتھ کے پاس گئیں اور انہیں ساری کہانی بتائی۔

9687

شوبنا سامرتھ نے اپنی بیٹی کو ڈانٹے ہوئے کہا کہ کہا کہ قسمت والے ہی کیدار شرما کا تھپڑ کھاتے ہیں اور انہیں خود ہدایت کار کے پاس لے کر گئیں اور کہا کہ اسے ایک اور تھپڑ لگاؤ میری طرف سے پوری اجازت ہے جس پر تنوجا نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ ادکاری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وہ کردکھایا جس کی وجہ سے بالی ووڈ انہیں آج تک یاد رکھتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s