دلہا انتظارکرتارہ گیا، دلہن شادی ہال پہنچنے کے بجائے پریمی کے ساتھ بھاگ نکلی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالخلافہ میں ایک دولہے کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب بارات والے روز اس کی دلہن شادی ہال پہنچنے کے بجائے اپنے پریمی کے ساتھ بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریکانت کمبلے نامی شخص ممبئی کے ایک ہال میں پوری بارات کے ساتھ سج دھج کرسٹیج پر بیٹھا بیتابی سے اپنی دلہن  پوجا بھنڈاری کا انتظار کر رہا تھا لیکن شاید اس کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا اور جب کافی ٹائم گزر جانے کے بعد بھی اس کی دلہن نہ پہنچی تو دولہے کو یقین ہو گیا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے لہذا وہ سیدھا پولیس سٹیشن جا پہنچا اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔شریکانت کمبلے نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ پچھلے 2 ماہ سے شادی کی تیاریاں کر رہا تھا اور اس تقریب کیلئے اس نے 2 لاکھ روپے خرچ کردیئے جو سرے سے ہوئی ہی نہیں۔ دولہے کی شکایت کے بعد پولیس نے دلہن والوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر پولیس نے شریکانت کمبلے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ دھوکہ دہی کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد ملزمہ پوجا بھنڈاری خود پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور انکشاف کیا کہ شریکانت کمبلے سے زبردستی میری شادی کروائی جا رہی تھی اس لئے میں جس سے پیار کرتی تھی اس کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s