دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مَردوں کا قحط، خواتین بغیر شادی کے تنہا رہنے پر مجبور، جدید تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف اور اس کی وجہ بھی ایسی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

نیویارک (نیوز ڈیسک) خواتین کے لئے اچھے رشتوں کا فقدان صرف ہمارا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ امریکہ اور برطانیہ جیسے امیر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی مناسب رشتوں کا ایسا قحط پڑگیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں نے ناامید ہوکر اپنے بیضے منجمد کروانا شروع کردئیے ہیں تاکہ بعدازاں کسی وقت انہیں اولاد پیدا کرنے کیلئے استعمال کر سکیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ییل یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی کثرت ہوگئی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں تعلیم یافتہ اور کامیاب مردوں کی تعداد کم پڑگئی ہے۔ برطانیہ میں بھی اسی طرح کی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 150 ایسی خواتین کے انٹرویو کئے گئے جو اپنے بیضے محفوظ کرواچکی ہیں۔ ان میں سے 90 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مناسب رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے بیضے محفوظ کروانے پر مجبور ہوئیں۔ تحقیق کار پروفیسر مریسا ان ہورن کا کہنا تھا کہ ”تعلیم اور اچھا کیریئر خواتین کیلئے بھی اب پہلی ترجیح بن چکا ہے اور وہ اولاد کی پیدائش کو ملتوی کرنے سے ہچکچا نہیں رہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول اور اس کے بعد معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی تگ و دو کے دوران وہ مناسب رشتے سے محروم رہ جاتی ہیں اور اپنے بیضے محفوظ کروارہی ہیں تاکہ جب زندگی میں کامیابی اور اچھا شریک حیات مل جائے تو منجمد کئے ہوئے بیضوں سے اولاد پیدا کرسکیں۔“
یاد رہے کہ بیضے منجمد کروانے کا عمل جذباتی اور مالی ہر دو لحاظ سے کئی طرح کی مشکلات کا حامل ہے۔ برطانیہ میں اس کا خرچ اوسطاً 14ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 21لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ بیضوں کی محدود تعداد کو ہی منجمد کیا جاسکتا ہے اور اس قدر بھاری اخراجات اور نفسیاتی بوجھ کے باوجود یہ بات یقینی نہیں ہوتی کہ چند سال بعد ان سے صحت مند بچے کی پیدائش ممکن ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s