آئندہ انتخابات میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں ،ریما

لاہور( کلچرل رپورٹر)فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات بڑے اہم ہیں اور عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو واقعی عوام کی خدمت کا درد رکھتے ہوں اور الیکشن جیتنے کے بعد بھی اپنے حلقے کے ووٹروں سے بھی اس کا رابطہ ہو ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی طرفداری نہیں کرتی بلکہ صرف عوامی حقوق کی بات کرتی ہوں اور اس کے لئے ایک اچھی حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔ ریما نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی ہر ایک بات کا خیال رکھتی ہوں ، گھر میں کھانا خود بنانے کے ساتھ آتا بھی اپنے ہاتھوں سے گوندتی ہوں ۔ ہم لاہوری لوگ ہیں جو کھانے کے ساتھ ہری مرچیں بھی شوق سے کھاتیں ہیں ۔ریما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں زیادہ تر شلوار قمیض پہنتی ہوں کیونکہ میرے شوہر مجھے اسی لباس میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ان کی پسند کو میں نے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی کبھی انہوں نے میری پسند کو نظر انداز کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے باہمی ہم آہنگی ہونا ضروری ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s