شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کے ساته فوٹو گرافرزکی شرم حرکت، ویڈیوسوشل میڈیا پر، شاہ رخ آگ بگولہ ہو گئے.

بمبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکار شاہ رخ خان اپنی سترہ سالہ بیٹی سہانا خان کی میڈیا پر شرمناک تصاویرجاری کرنے پر اخبار نویسوں پر برس پڑے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو اپنے باپ کی شہرت کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ چنددنوں سے سہانا خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ایک وڈیو کے بعد وہ خاصے اپ سیٹ ہوگئے ہیں۔اس وڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سہانا خان ایک نجی پارٹی میں شرکت کےلئے جب ہوٹل پہنچیں تو فوٹو گرافرز نے اسکا بری طرح تعاقب کیا اور اسے گھیر کر اسکی تصاویر اور وڈیوز بنالیں جبکہ وہ ان سے بچنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے جذبات چھپاتی رہی حتیٰ کہ جب وہ لفٹ میں بیٹھنے کی کوشش میں لفٹ کابٹن دبا رہی تھی تو فوٹو گرافرز نے شکاری بھیڑیوں کی طرح اسکو گھیر کر لاچار اور بے بس کردیا ،وہ ان سے روہانسی ہوکرمنہ چھپانے میں ناکام رہی اور لفٹ کا دروازہ کھلنے کا انتظار کئے بغیر واپس چلی گئی۔

Untitled 2

اس واقعہ کے بعد پاپارازیوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا میڈیا پر برسنا فضول ہے حالانکہ انکی بیٹی خود انسٹا گرام پر اپنی پرائیویٹ فوٹوز شئیر کرکے میڈیا کو دعوت دے رہی ہیں ۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s