لندن: 21 سالہ ہیڈن کراس نامی مرد نے بچے کو جنم دے دیا

لندن: پہلی بار کسی مرد کی جانب سے بچے کو جنم دیے جانے کی خبروں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوا۔21 سالہ ہیڈن کراس جسے اب قانونی طور پر مرد کا درجہ حاصل ہے،جس نے بچی کو جنم دیا ہے اور ایسا اس لیے ممکن ہوا

5472

کیوں کہ حقیقت میں ہیڈن کراس ایک لڑکی ہے؛ لیکن اس نے 3 برس قبل سرجری کے بعد قانونی طور پر مرد کا درجہ حاصل کر لیا تھا اور بعد ازاں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈن کراس نے ایک تندرست بچی کو جنم دیا ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے بچی کی پیدائش کو ممکن بنایا۔

 

2549.jpg

اس طرح ہیڈن کراس جنس کی تبدیلی کے بعد مرد بننے والے برطانیہ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ بچی کی پیدائش گلوسیسٹرشائر رائل اسپتال میں ہوئی جبکہ برتھ سرٹیفکیٹ میں ہیڈن کراس کا نام ماں کے خانے میں درج کیا گیا ہے۔ کراس کو جب معلوم پڑا کہ وہ حاملہ ہیں تو انہوں نے اپنے جسم کو سرجری کے ذریعے مردانہ طرز پر استوار کرنے کے عمل کو رکوا دیا تھا اور اب وہ اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے دوران ان کے جسم سے بیضہ دانیاں اور دیگر نسوانی اعضاء نکال لیے جائیں گے۔

Untitled 1.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s