قاہرہ(پاک ٹوڈیز)فرانسیسی اخبارمیں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس اور ایک مصری نوجوان نائل نصّار کے درمیان تعلقات کی خبر شائع ہونے کے بعد سے مصری حلقے اس نوجوان کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔فرانسیسی اخبار کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جو ان دنوں پیرس میں ہارس جمپنگ کے ایک مقابلے میں شریک ہیں 24 سالہ مصری نوجوان پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔
نائل نصّار کے والدین کا تعلق مصر سے ہے اور نائل نے اپنا بچپن کویت میں گزارا جہاں اس کے والد کام کرتے تھے۔اس مصری نوجوان کو دیوانگی کی حد تک گٴْھڑ سواری سے محبّت ہے۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں بھی حصّہ لے چکا ہے۔ بالخصوص2009 کے بعد جب اس کا خاندان کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ نائل نصار کیلیفورنیا کی اسٹیمفورڈ یونی ورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ وہ پیشہ ورانہ سطح پر گٴْھڑ سواری بھی کرتا ہے۔ نائل اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر بھی دسترس رکھتا ہے جن میں انگریزی اور فرانسیسی شامل ہیں۔گزشتہ فروری میں نائل نصار نے ہارس جمپنگ کی عالمی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ویلنگٹن میں ہونے والا راؤنڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس نے چیمپین شپ کا مرکزی راؤنڈ بنا کسی غلطی کے مکمل کیا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق گٴْھڑ سواری کے عشق نے مصری نوجوان اور بل گیٹس کی بیٹی کو اکٹھا کر دیا اور غالبا دونوں چاہنے والے جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رشتے میں منسلک ہونے کا اعلان بھی کر دیں۔