کترینا کیف کی کرنل قذافی کے ساته تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کترینہ کیف نے کیرئیرکی ابتدا نہایت کم عمری میں ماڈلنگ سے کی، بے پناہ خوبصورتی اور معصوم حسن کے باعث کترینہ کا شمار جلد ہی سپر ماڈلزمیں ہونے لگا، اپنی خوبصورتی کے باعث کترینہ جلد ہی پوری دنیا میں مشہور ہوگئیں اور دنیا بھر سے انہیں فیشن شوز میں مدعو کیا جانے لگا، ایسے ہی ایک فیشن شو میں شرکت کرنے کیلئے کترینہ کیف دیگرماڈلزکے ہمراہ لیبیا گئیں جہاں ان کی ڈکٹیٹرکرنل قزافی کے ساتھ 15 سال قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

8564

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی سپر ماڈل شمیتا سنگھا نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر کترینہ کیف اور کرنل قذافی کی 15 سال قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کترینہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی مسکراہی ہیں، جبکہ ان کے ساتھ دیگر ماڈلز کے ساتھ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں، شمیتا نے تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا کہ 15 سال قبل جب ہم ایک فیشن شو میں شرکت کیلئے لیبیا گئے تھے اس وقت کرنل قذافی نے ہمیں ملاقات کا شرف بخشاتھا یہ ایک یادگار دورہ تھا جسے ہم کبھی نہیں بھلا سکیں گےاس دورے میں کترینہ کیف بھی ہمارے ساتھ تھیں تاہم انہیں اس دورے کے بارے میں کچھ یاد ہے یا نہیں اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں۔تصویر میں دیگر ماڈلز بھی موجود ہیں لیکن کترینہ کے معصوم حسن اور دلکش خدوخال کے باعث نظر صرف ان کے چہرے پر ہی ٹکتی ہے ، شاید یہ ہی وجہ ہے کہ کرنل قذافی نے انہیں اپنے برابر میں بٹھایا ہے۔فی الحال کترینہ کیف کی جانب سے کرنل قذافی کے ساتھ لی گئی اس تصویر سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s