بے پناہ شہرت نے عالیہ بھٹ کو مغرور بنا دیا

ممبئی . بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔اپنی پہلی ہی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

اس کے علاوہ عالیہ بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے، لیکن لگتا ہے کم عمر9512.jpgی میں ملنے والی بے پناہ شہرت نے عالیہ کو مغرور بنا دیا ہے جب ہی تو انہوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے اب مزید کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا نام ہی کافی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں میگھنا گلزار کی فلم ”راضی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایک طاقتور کشمیری خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کر کے بھارتی آرمی کیلئے بطور جاسوس کام کرتی ہے، عالیہ فلم میں جاسوس خاتون کا کردار جبکہ پاکستانی آرمی آفیسر کا کردار ایک قدرے غیر معروف اداکار وکی کشال ادا کر رہا ہے۔

8543
عالیہ نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کیلئے سپراسٹار کی نہیں بلکہ اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے، میں کافی وقت سے کسی ایسے ہی پروجیکٹ کی تلاش میں تھی اور جیسے ہی ”راضی“ کا اسکرپٹ میرے پاس آیا میں نے فوراً اس کردار کو کرنے کی حامی بھر لی، فلم میں میرا کردار بہت منفرد ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔

olk

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s