اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے اتوار بازار میں چائے بنانے والا اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والا ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری نکلا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ارشد خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے ۔ نادرا میں ارشد خان کا افغان شہری کے طور پر اندراج ہے تاہم ارشد خان کے پاس افغان مہاجر کارڈ بھی نہیں۔ واضح رہے کہاسلام آباد میں چائے بنانے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس
چائے والے کی تصویر نے دھوم مچادی اور بھارتی خواتین میں اس نوجوان نے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔بھارتی لڑکیوں نےنوجوان کو دنیا کا حسین ترین مرد قرار دیدیا تھا اوربہت سے لوگ تصویر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ چائے فروش مردان کا 18 سالہ ارشد خان ہے جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ بازار میں چائے کی دکان چلاتا تھا۔