اسلام آباد (ویب نیوز)وارث بیگ کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔وارث بیگ کا تعلق لاہور سے ہے۔وارث بیگ نےاپنے کیریئر کا آغازایک پلے بیک گلوکار کے طور پر سید نور کی فلم ’سنگم‘ سے1997 میں کیا۔ان کا پہلا گیت’ اے پیار دل میں بسا‘بہت مقبول ہوا، جس کےبعد انہوں نے باقاعدہ
گلوکاری کا آغاز کیا۔ وارث بیگ کی پہلی موسیقی البم 1989 میں ریلیز ہوئی۔وارث بیگ ’پندی‘ کی ہر گلی میں بہت مقبول سمجھے جاتے تھے۔ معروف گلوکار وارث بیگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ وارث بیگ نے ن لیگ میں اپنی شمولیت کا اعلان صوبائی وزیر صحت پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔وارث بیگ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور اس کے قائد میاں نواز شریف کی حمایت میں پارٹی نغمے تیار کرینگے
Advertisements