سونم کپور آنند آہوجہ کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کو تیار

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے با لآخر پیا گھرسدھارنے کا فیصلہ کرلیا۔جی ہاں، میڈیا پر ان دنوں سونم کپور کی اپنے دوست آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور دونوں کی ایک ساتھ کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔سونم کپور کی آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کے لئے سونم کی والدہ سنیتا نے بڑا کردار ادا کیا ہے، جن کو اپنی بیٹی کو پیا گھر سدھارنے کی بہت جلدی ہے۔سونم کپور نے عوامی سطح پر آہوجہ سے اپنے تعلق کے بارے میں کبھی بات نہیں کی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے والدین آہوجہ سے بہت خوش ہیں۔سونم نے حال ہی میں آہوجہ کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جو وائرل ہو گئی ہے اور خبریں ہیں کہ یہ پیار کے پنچھی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ آنند آہوجہ ایک کامیاب بزنس مین ہے اور اس کا تعلق نئی دہلی سے ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s