شوہرسے چھپ کردوسری شا دی کرنے والی خاتون

پاکستان (پاک ٹو ڈیز) بیویوں سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے مرد تو بہت پائے جاتے ہیں لیکن اب پہلی بار شوہر سے چھپ کردوسری شادی کرنے والی خاتون بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کنٹری ویلز کی رہائشی 35سالہ لیزا ایوریرڈ نے 38سالہ ایلیئٹ سے شادی کی اور ان کے

ہاں دو بچے بھی پیدا ہو گئے۔ تب ایلیئٹ نے فیس بک پر لیزا کی تصاویر دیکھیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی اپنے کسی اور دولہا کے پہلو میں کھڑی ہوتی ہے۔ اس کی دوسری شادی کی تصاویر کے متعلق جب ایلیئٹ نے اس سے دریافت کیا تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ یہ میری سہیلی کی شادی تھی جس میں میں ’برائیڈز میڈ‘ بنی ہوئی تھی۔ اس لیے میں نے بھی دلہن جیسا لباس پہن رکھا تھا۔ تاہم ایلیئٹ کو اس کی بات پر یقین نہ آیا۔ رپورٹ کے مطابق ایلیئٹ نے ویلز کے شادی دفتر میں جا کر تمام شادیوں کا ریکارڈ دیکھنا شروع کر دیا۔ شادی شدہ جوڑوں کے نام پڑھتے ہوئے اسے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کی بیوی کا نام بھی سامنے آ گیا۔ اس نے خفیہ طور پر مائیکل ہگز نامی شخص سے بھی شادی کر رکھی تھی۔ پکڑے جانے پر لیزا نے دوسری شادی کا اعتراف کر لیا اور ایلیئٹ کا گھر چھوڑ کر مائیکل کے گھر منتقل ہو گئی۔ایلیئٹ نے لیزا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پر اب اسے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پراسیکیوٹر مارک بیٹرک کا عدالت میں کہنا تھا کہ ”مسٹرایلیئٹ کو جب معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے دوسری شادی کر رکھی ہے تو وہ ٹوٹ کر رہ گیا۔ رجسٹر میں لیزا اور مائیکل کا نام دیکھ کر ایک بار تو وہ حواس کھو بیٹھا تھا۔“ عدالت کی طرف سے لیزا کو 150گھنٹے بلامعاوضہ کام کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s