لڑکی نے گن پوائنٹ پر لڑکا اغوا کرکے شادی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں ریوالور رانی کے نام سے مشہور لڑکی نے اپنی محبت کو پانے کیلیے لڑکے کو گن پوائنٹ پر منڈپ سے اغوا کرکے اس کے ساتھ شادی رچا لی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورشا ساہو نامی لڑکی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھی جب اس نے ایک لڑکے اشوک یادیو کو شادی کے منڈپ سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور تب سے لوگ اسے ریوالور رانی کے نام سے پکارنے لگے تھے۔اشوک اور ورشا گزشتہ 8برس سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اشوک کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور طے کردی تھی اور اشوک نے بھی اپنے گھر والوں کی مرضی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے تھے؛ تاہم ورشا کو یہ بات بالکل بھی گوارا نہ تھی کہ جس سے وہ محبت کرتی ہے اس سے کوئی اور لڑکی شادی کرلے لہذا وہ عین شادی والے دن منڈپ پہنچ گئی اور اشوک کو سب کے سامنے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔اشوک اور ورشا کے بھاگنے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے اشوک پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے اسے حراست میں بھی لے لیا تھا۔اشوک کو رہا کرانے کے لیے ورشا نے ہی ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد اسے7جولائی کو جیل سے رہائی اور پھر دونوں نے جلد از جلد شادی کا فیصلہ کیا۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک گاؤں میں ہوئی اور اس کا سارا خرچہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی یونٹ نے برداشت کیا۔شیو سینا کے ریاستی صدر رتن برہمچاری نے شادی میں شرکت بھی کی اور اس موقع پر انہوں نے ایک این جی او بھی قائم کرنے کا اعلان کیا جس کا نام ریوالور رانی رکھا گیا اور ورشا کو ہی اس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ یہ این جی او اب ان لڑکیوں کی مدد کرے گی جنہیں ان کے بوائے فرینڈز نے دھوکا دیا ہو گا جبکہ پسند کی شادی کرنے والے لڑکے لڑکیوں کی بھی مدد کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s