ہمارا پورا خاندان کس پاکستانی اداکار کا پرستار ہے؟ بالی ووڈ کے معروف اداکار گھرانے کا زبردست خراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا، مگر گزشتہ چند سال سے بولی وڈ بھی پاکستانی اداکاروں کی صلاحتیوں کا معترف ہے، جس کا ثبوت حال ہی میں کپور خاندان کی جانب سے پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کی تعریف کرنا ہے۔بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہنہ صرف وہ بلکہ ان کے والد اور والدہ بھیپاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری سے متاثر ہیں، بلکہ تماشہ ہیرو ان کے بڑے پرستار بھی ہیں۔رنبیر کپور نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا

 653.jpg

کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس اڑی حملے کے بعد پیدا ہونےوالی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے فواد خان کو بھارت میں نفرت برداشت کرنا پڑی۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور فواد خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم بھارتی انتہاپسندوں کی مخالفت کے باوجود کامیاب گئی تھی۔پاکستان دشمنی میں بھارتی انتہاپسندوں نے فواد خان کی اس فلم کے ہندوستان میں لگے پوسٹرز کو بھی جلادیا تھا، جب کہ فلم پروڈیوسر کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔انتہاپسندوں کے آگے مجبور ہوکر کرن جوہر نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پروڈیوسر نے آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s